نئی دہلی، 9 جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) بی جے پی نے منگل کے روز عام آدمی پارٹی کی حکومت پر لیفٹیننٹ گورنر کے دہلی والوں کے لئے دہلی کے اسپتال کے فیصلے کو ختم کرنے کے فیصلے پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔
بی جے پی کے ترجمان میناکشی لیکھی نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کجریوال کے گذشتہ چھ سالوں کے دوران قومی دارالحکومت میں صحت کی سہولیات ابتر ہوگئی ہیں اور ان کی حکومت کام نہیں کرتی ہے لیکن الزام تراشی کرتی رہتی ہے۔
نئی دہلی سے رکن پارلیمنٹ لیکھی نے صحافیوں کو بتایاکہ دہلی حکومت نے حکومت چلانے اور امن و امان برقرار رکھنے میں اپنی کوتاہی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ صرف سیاست کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر انیل بجنل نے پیر کو دہلی حکومت کے دو متنازع فیصلوں کو کالعدم قرار دیا۔ پہلا فیصلہ تھادہلی حکومت کے زیر انتظام اور نجی اسپتالوں کو دہلی والوں کے لئے مختص کرنا اور دوسراصرف انہیں لوگوں کاکووڈ 19 ٹیسٹ کرناجن میں علامات نظرآرہی ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنر کے اس اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آپ نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی طرف سے ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے اور وہ صرف اوچھی سیاست کررہی ہے۔ لیکھی نے اس بات پر زور دیا کہ دہلی ہائی کورٹ نے بھی اس طرح کے ایک حکم کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں صرف دہلی کے رہائشیوں کو ہی علاج کروانے کا حق حاصل ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھائے ہیں۔
لیکھی نے آپ پر حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ یہ نہیں سمجھ پارہی ہیں کہ دہلی پوری ریاست نہیں ہے اور وہ ہندوستان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کجریوال نے اپناخود کاعلاج بنگلور میں کرایا تھا۔